• Sangar English
  • رابطہ
  • آر کائیو
    • خبریں
    • مقبوضہ بلوچستان
    • انٹرنیشنل
    • جنوبی ایشیاء
    • کھیل و فن
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • اداریہ
    • مضامین
    • تجزیہ
    • رپورٹس
    • انٹرویوز
    • بلوچی مضامین
    • براہوئی مضامین
    • شعر و شاعری
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • پہلا صفحہ

تازہ ترین خبریں

پلوامہ حملہ آئی ایس آئی کی سرگرم

Feb 19, 2019, 7:30 pm

برطانیہ : بریگزٹ کی وجہ سے7 اراکین

Feb 19, 2019, 12:05 pm

ایمرجنسی نافذ کرنے پر16 امریکی

Feb 19, 2019, 12:03 pm

مالدیپ کے سابق صدر گواہوں کو

Feb 19, 2019, 12:00 pm

فیس بک سوشل نیٹ ورکس پر اپنے

Feb 19, 2019, 11:59 am

کلھبوشن کیس من گھڑت معلومات

Feb 19, 2019, 11:57 am
More...

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی باہر احتجاجی اجلاس طلب

Oct 9, 2018, 10:33 pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ان کی جماعت نے قومی اسمبلے کے گیٹ کے باہر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جمعرات، 11 اکتوبر کی سہ پہر 3 بجے قومی اسمبلی کے گیٹ نمبر ایک پر ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا یہ اجلاس سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے طلب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن بھیجی تھی جسے حکومت نے قبول نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اپوزیشن نے احتجاجی اجلاس بلا یا جارہا ہے۔

اجلاس میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے حزب اختلاف کے اراکین شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پر اسپیکر اسد قیصر سے ایوانِ زیریں کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپوزیشن اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ایوان کا اجلاس بلانے اور ان کے حفاظتی احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن اراکین کو یقین دلایا کہ آئندہ 14 روز میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ایوان کا اجلاس بلایا جائے گا جبکہ اس معاملے میں حفاظتی احکامات بھی جاری کیے جائیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل کمیٹٰ کے اجلاس میں پارٹی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔

اجلاس کے بعد رانا ثنااللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کل (منگل) تک قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاتا تو بدھ کے روز دونوں عمارتوں کے باہرشہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن احتجاج کرے گی۔

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.
Email: [email protected], [email protected]