• Sangar English
  • رابطہ
  • آر کائیو
    • خبریں
    • مقبوضہ بلوچستان
    • انٹرنیشنل
    • جنوبی ایشیاء
    • کھیل و فن
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • اداریہ
    • مضامین
    • تجزیہ
    • رپورٹس
    • انٹرویوز
    • بلوچی مضامین
    • براہوئی مضامین
    • شعر و شاعری
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • پہلا صفحہ

تازہ ترین خبریں

پلوامہ حملہ آئی ایس آئی کی سرگرم

Feb 19, 2019, 7:30 pm

برطانیہ : بریگزٹ کی وجہ سے7 اراکین

Feb 19, 2019, 12:05 pm

ایمرجنسی نافذ کرنے پر16 امریکی

Feb 19, 2019, 12:03 pm

مالدیپ کے سابق صدر گواہوں کو

Feb 19, 2019, 12:00 pm

فیس بک سوشل نیٹ ورکس پر اپنے

Feb 19, 2019, 11:59 am

کلھبوشن کیس من گھڑت معلومات

Feb 19, 2019, 11:57 am
More...

حب:سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں دو افراد اغواء،پسنی سے ایک بازیاب

Nov 13, 2018, 12:36 am

حب(سنگرویب ڈیسک) سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں دو افراد حراست کے بعد لاپتہ

تفصیلات کے مطابق آج صبح حب چوکی کے نزیک کراچی سے آواران جاتے ہوئے لوکل ویگن سے دو صرف گاڑیوں پر مشتمل سادہ لباس میں ملبوس خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر دو افراد ماسٹر عبدالواحد ولد علی جان اور امیر بخش ناز ولد محمد سکنہ آواران زیارت ڈن کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا

علاقائی ذرائع سے موصول ہونے اطلاعات کے مطابق اس سے پہلے بھی امیربخش ناز تین بار سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بعد لاپتہ ہوئے ہیں

امیر بخش ناز آواران کے علاقے دراسکی کا باشندہ ہے جس نے فوجی بربریت کی وجہ سے اپنے آبائی گاؤں سے نقل مکانی کی ہے اور عبدالواحد زیارت ڈن کے پرائمری اسکول کا ٹیچر ہے آج دونوں کراچی سے آواران جارہے تھے راستے میں اغواء ہونے کے بعد لاپتہ ہوئے

ادھر پسنی سے اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا،تفصیلات کے مطابق 26اپریل 2018کو پسنی زیروپوائنٹ سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ ہونے والا اللہ بخش ولد زباد سکنہ شادی کور حراست سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں فورسزکے ہاتھوں لاپتہ افراد کے لواحقین لوگ کئی سالوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اغواء نما گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں حالیہ دنوں میں اس احتجاج میں خاصی شدت آگئی ہے اور دوسری جانب فورسزکے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ کرنے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے آج ہی کے دن بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سات افراد سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ ہوئے ہیں

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.
Email: [email protected], [email protected]