• Sangar English
  • رابطہ
  • آر کائیو
    • خبریں
    • مقبوضہ بلوچستان
    • انٹرنیشنل
    • جنوبی ایشیاء
    • کھیل و فن
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • اداریہ
    • مضامین
    • تجزیہ
    • رپورٹس
    • انٹرویوز
    • بلوچی مضامین
    • براہوئی مضامین
    • شعر و شاعری
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • پہلا صفحہ

تازہ ترین خبریں

پلوامہ حملہ آئی ایس آئی کی سرگرم

Feb 19, 2019, 7:30 pm

برطانیہ : بریگزٹ کی وجہ سے7 اراکین

Feb 19, 2019, 12:05 pm

ایمرجنسی نافذ کرنے پر16 امریکی

Feb 19, 2019, 12:03 pm

مالدیپ کے سابق صدر گواہوں کو

Feb 19, 2019, 12:00 pm

فیس بک سوشل نیٹ ورکس پر اپنے

Feb 19, 2019, 11:59 am

کلھبوشن کیس من گھڑت معلومات

Feb 19, 2019, 11:57 am
More...

ایمرجنگ ایشیا کپ: بنگلادیش و ہانگ کانگ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

Dec 4, 2018, 12:53 pm

کراچی(سنگر نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ اور بنگلادیش کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ 'اے' میں شامل بھارت، سری لنکا، اومان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں اور ان ٹیموں کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے جب کہ گروپ 'بی' میں پاکستان، بنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ بی کے تمام 6 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور ڈی ساؤتھ اینڈ گراؤنڈ ڈی ایچ اے میں کھیلے جائیں گے۔

ہانگ کانگ اور بنگلادیش کی ٹیمیں نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گئیں جب کہ یو اے ای کی ٹیم میں جلد پہنچ جائے گی۔

ایونٹ کا آغاز 6 دسمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا اور اسی روز بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

7 دسمبر کو پاکستان کا میچ یو اے ای سے ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کا ہانگ کانگ سے ہوگا، 9 دسمبر کو گروپ بی کے آخری دن پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.
Email: [email protected], [email protected]