• Sangar English
  • رابطہ
  • آر کائیو
    • خبریں
    • مقبوضہ بلوچستان
    • انٹرنیشنل
    • جنوبی ایشیاء
    • کھیل و فن
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • اداریہ
    • مضامین
    • تجزیہ
    • رپورٹس
    • انٹرویوز
    • بلوچی مضامین
    • براہوئی مضامین
    • شعر و شاعری
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • پہلا صفحہ

تازہ ترین خبریں

کولواہ حملے میں پانچ پاکستانی

Dec 12, 2019, 8:22 pm

کیچ:پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک

Dec 12, 2019, 12:57 pm

پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست

Dec 12, 2019, 12:37 pm

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع

Dec 12, 2019, 12:36 pm

بھارت: غیر مسلم کو شہریت دینے

Dec 12, 2019, 11:41 am

رواں سال دنیا بھر میں 250 صحافیوں

Dec 12, 2019, 11:39 am
More...

روس، ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات 

Jul 2, 2016, 12:39 pm

ماسکو ( سنگر نیوز )ترکی اور روس نے شام کی سرحد پر طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی ختم کرتے ہوئے شام کے بحران کے حل کے لیے عسکری اور سیاسی سطح پر رابطے بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی اور روس کے وزرائے خارجہ سیرگری لافروف اور مولود جاویش اوگلو کی ایک اہم ملاقات جمعہ کو جنوبی روس کے پرفضاء4 مقام پرہوئی۔ اس موقع پر اپنے ترک ہم منصب جاویش اوگلو کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ سیرگئی لافروف کا کہنا تھا کہ انہوں نے جاویش اوگلو کی شام میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ ایکشن گروپ قائم کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ترکی دونوں شامی اپوزیشن قوتوں کو دہشت گردوں سے الگ کرنے کے خواہاں ہیں۔ادھر روسی ذرائع ابلاغ نے وزیر خارجہ سیرگی لافروف کا ایک بیان نقل کر تے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو انقرہ کے ساتھ مل کر شام کے بحران کے سیاسی حل کی مساعی جاری رکھے گا۔روسی خبر رساں اداروں کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو نے جمعہ کو بحر اسود کے کنارے سوچی کے مقام پر اپنے روسی وزیرخارجہ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے شام میں جاری بحران کے حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل شام کی سرحد کے قریب ترکی نے روس کا ایک جنگی طیارہ یہ کہہ کر مار گرایا تھا کہ جنگی جہاز نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ روس نے ترکی کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سفارتی تعلقات محدود کردیے تھے ۔

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.
Email: [email protected], [email protected]