• Sangar English
  • رابطہ
  • آر کائیو
    • خبریں
    • مقبوضہ بلوچستان
    • انٹرنیشنل
    • جنوبی ایشیاء
    • کھیل و فن
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • اداریہ
    • مضامین
    • تجزیہ
    • رپورٹس
    • انٹرویوز
    • بلوچی مضامین
    • براہوئی مضامین
    • شعر و شاعری
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • پہلا صفحہ

تازہ ترین خبریں

وی بی ایم پی و بی ایچ آراو کا

Dec 8, 2019, 8:51 pm

پنجگورمیں فورسز ہاتھوں 2 افراد

Dec 8, 2019, 8:50 pm

انڈیا میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی

Dec 8, 2019, 8:49 pm

مردوں کیلئے دنیا کا پہلا مانع

Dec 8, 2019, 8:41 pm

پنجگورمیں سی پیک روٹ پر فورسز

Dec 8, 2019, 8:12 pm

سرفراز بگٹی پر نوسالہ بچی کو

Dec 8, 2019, 4:25 pm
More...

ٹیکس فراڈ کیس: میسی کو 21 ماہ قید کی سزا

Jul 6, 2016, 6:13 pm

میڈرڈ(سنگر نیوز)اسپین کی عدالت نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد جارج کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق لیونل میسی پر ایڈیڈاس، پیپسی کولا، پراکٹر اینڈ گیمبل اور کویت فوڈ کمپنی سمیت مختلف کمپنیوں سے معاہدوں کے تحت حاصل کی گئی آمدنی چھپانے کے تین الزامات ثابت ہوئے۔عدالتی حکم نامے کے مطابق سزا کے خلاف اسپین کی سپریم کورٹ کے ذریعے اپیل کی جاسکتی ہے۔

تاہم ہسپانوی قوانین کے مطابق دو سال سے کم کی سزا پر مجرم کو جیل نہیں بھیجا جاتا، اس لیے میسی اور ان کے والد ممکنہ طور پر جیل جائے بغیر بقیہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر لیونل میسی پر 20 لاکھ یورو اور ان کے والد پر 15 لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے چند روز قبل ہی کوپا امریکا کے فائنل میں اپنی ٹیم ارجنٹینا کی چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.
Email: [email protected], [email protected]