• Sangar English
  • رابطہ
  • آر کائیو
    • خبریں
    • مقبوضہ بلوچستان
    • انٹرنیشنل
    • جنوبی ایشیاء
    • کھیل و فن
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • اداریہ
    • مضامین
    • تجزیہ
    • رپورٹس
    • انٹرویوز
    • بلوچی مضامین
    • براہوئی مضامین
    • شعر و شاعری
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • پہلا صفحہ

تازہ ترین خبریں

مودی حوالے ”ریپ ان انڈیا“ کے

Dec 15, 2019, 11:34 am

افغانستان میں ایرانی مداخلت

Dec 15, 2019, 11:30 am

ایران کا واحد حل ملک میں مذہبی

Dec 15, 2019, 11:28 am

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا

Dec 15, 2019, 11:26 am

سوڈان کے سابق صدر عمرالبشیر

Dec 15, 2019, 11:25 am

کوئٹہ سے خواتین کی حراست بعد

Dec 14, 2019, 8:19 pm
More...

بنگلہ دیش: عید کے اجتماع میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

Jul 7, 2016, 1:35 pm

ڈھاکہ(سنگر نیوز)ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عید کے اجتماع میں دستی بم حملے سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت سے 100 کلومیٹر دور کشور گنج کے علاقے میں ہونے والے عید کے ایک اجتماع میں دھماکا ہوا۔مقامی میڈیا اور پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دستی بم حملہ کشور گنج میں قائم ایک اسکول گراؤنڈ میں ہونے والے عید کے اجتماع میں ہوا، جہاں 200,000 سے زائد افراد جمع تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ کشورگنج میں متعدد دھماکوں کے بعد 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد ایک حملہ آور ہلاک ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے پولیس پر دستی بم پھینکا تھا اور پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کی، جس کے بعد حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر مزید دستی بم پھینکے۔دوسری جانب خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دستی بم حملہ عیدگاہ کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی چوکی پر کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات کے مطابق حملہ کشورگنج میں ہونے والے عید کے اجتماع کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس کی گشت کرنے والے پارٹی پر ہوا۔وزیر اطلاعات احسان الحق کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوئے۔انھوں نے مزید بتایا کہ واقعے میں 9 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے سفارتی علاقے میں واقعے مشہور ریسٹورنٹ پرحملےکے نتیجے میں 20 یرغمالی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے بعد 6 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا تھا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ عرصے سے شدت پسند حملے ہورہے ہیں، جن میں زیادہ تر بلاگرز اور مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

 

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.
Email: [email protected], [email protected]