• Sangar English
  • رابطہ
  • آر کائیو
    • خبریں
    • مقبوضہ بلوچستان
    • انٹرنیشنل
    • جنوبی ایشیاء
    • کھیل و فن
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • اداریہ
    • مضامین
    • تجزیہ
    • رپورٹس
    • انٹرویوز
    • بلوچی مضامین
    • براہوئی مضامین
    • شعر و شاعری
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • پہلا صفحہ

تازہ ترین خبریں

بلوچستان میں غیر قانونی شکار

Dec 10, 2019, 11:41 am

بھارت میں غیر مسلم تارکین کو

Dec 10, 2019, 11:33 am

چین کا سرکاری دفاتر میں امریکی

Dec 10, 2019, 11:29 am

ترکی کا11داعشیوں کو فرانس ڈی

Dec 10, 2019, 11:20 am

جنوبی افریقہ کی دوشیزہ کیلئے

Dec 10, 2019, 11:19 am

ہتھیاروں کی فروخت میں مزید وسعت

Dec 10, 2019, 11:15 am
More...

شہید نواب اکبر بگٹی کے دسویں برسی,عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی,بلوچ ریپبلکن پارٹی

Aug 27, 2016, 9:11 pm

کوئٹہ(سنگر نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا کہ ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر بگٹی کے دسویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ترجمان نے ٹرانسپورٹرز اور کاروباری برادری کا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاڈائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے  لئے بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس کے علاوہ بلوچستان بھر میں شہید کے ایصال ثواب کے لیئے دعائیہ تقاریب اور قرآن خوانی کی گئی  سوئی میں پاکستانی فارسز نے بندوق کی زور پر دکانیں کھولیں اور دکانداروں کو کو دھمکی دی کہ جس نے اپنی دکان بند رکھی ان کے دکان ہمیشہ کیلئے بند رہے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، مستونگ، تربت، کوئٹہ، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بھر میں تعزیتی ریفرینس کا انعقاد کیا گیا بلوچستان کے علاوہ یورپی ممالک ، گلف ممالک اور افغانستان سمیت جہاں کہیں بھی بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کارکن موجود تھے بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ شہید نواب اکبر خان بگٹی کو خراج عقیدت پیش کیا اس سلسلے میں ریفرینسز کا انعقاد کیا گیا ترجمان شیر محمد بگٹی نے مزید کہا کہ سوئزرلینڈ، ناروے، جرمنی ، ساؤتھ کوریا اور لندن میں خصوصی طور پر ڈاڈائے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاڈائے قوم کی ذندگی اور ان کی جہد کے حوالے سے بات کی  لندن اور جرمنی میں برسی کی تقریب سے بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر نواب براہمداغ بگٹی نے وڈیوں لنک کے ذریعے خطاب کیا اور ڈاڈائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا نواب اکبر بگٹی کو ہم سے جدا کر دیا گیا مگر ان کی سوچ اور فکر جہد کی صورت میں ہمارے ساتھ ہے شہید نواب اکبر خان بگٹی کی مشن آزاد بلوچستان کے قیام تک اپنی جدو جہد کاری رکھیں گے نواب براہمدغ بگٹی نے ہندوستان کی بلوچستان میں انسانی حقوق متعلق بیان قابل ستائش ہے اور ہمیں امید ہے کہ امریکہ سمیت یورپی مملک بھی آگے چل کر بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے خارجہ پالیسی میں بلوچستان کو بھی شامل کرینگے۔ جرمنی میں منعقد تقریب میں اسرائیل کی سیاسی رہنما یہودہ گلنک نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کے مسلئہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس مسئلے پر حکومتی سطح ہر اٹھانے کی کوشیش میں ہے اور بلوچ قوم کے ساتھ اس نازک دور میں ان کے ساتھ کھڑے ہے جبکہ بھگت سنگ کرانتی سینا کہ رہنما تاجندر سنگ بگا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کی جانب سے بلوچستان بارے میں بیان بس شروعات ہے بلوچ قوم اب اکیلے نہیں ہے بھارت نے کے ساتھ ہر محاز پر ان کی مدد کرینگی تقریب میں ہندوستان ، امریکہ، کینیڈا،لندن سمیت کئی ملکوں سے کئی سیاسی و سماجی رہنما اور کارکنان نے شرکت کی اور بلوچ قوم سے اظہار یکجہتی کیا۔ لندن تقریب میں بلوچ رہنما سردار بختیار خان ڈومکی نے شرکت کی اور ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.
Email: [email protected], [email protected]