• Sangar English
  • رابطہ
  • آر کائیو
    • خبریں
    • مقبوضہ بلوچستان
    • انٹرنیشنل
    • جنوبی ایشیاء
    • کھیل و فن
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • اداریہ
    • مضامین
    • تجزیہ
    • رپورٹس
    • انٹرویوز
    • بلوچی مضامین
    • براہوئی مضامین
    • شعر و شاعری
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • پہلا صفحہ

تازہ ترین خبریں

مودی حوالے ”ریپ ان انڈیا“ کے

Dec 15, 2019, 11:34 am

افغانستان میں ایرانی مداخلت

Dec 15, 2019, 11:30 am

ایران کا واحد حل ملک میں مذہبی

Dec 15, 2019, 11:28 am

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا

Dec 15, 2019, 11:26 am

سوڈان کے سابق صدر عمرالبشیر

Dec 15, 2019, 11:25 am

کوئٹہ سے خواتین کی حراست بعد

Dec 14, 2019, 8:19 pm
More...

انڈیا میں کرنسی نوٹ بدلنے کیلئے بینکوں میں زبردست بھیڑ

Nov 10, 2016, 2:59 pm

نئی دہلی(سنگر نیوز)انڈیا میں حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی لگائے جانے کے بعد سے لاکھوں لوگ ان نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لیے بینک پہنچ رہے ہیں جس سے ملک کے تقریباً سبھی بینکوں میں گاہکوں کی زبردست بھیڑ ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کے لیے 30 دسمبر کا وقت ہے اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن عوام کو اس سلسلے میں کافی شکایتیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلے بھی ہوا ہے تاہم اس بار حکومت نے وقت بہت کم دیا اس لیے لوگ زیادہ پریشان ہیں۔حکومت کے اعلان کے مطابق بینک میں ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹ کو تبدیل کرکے چار ہزار روپے تک تو نقد پیسہ حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے علاوہ اضافی کرنسی کا تمام پیسہ ان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوسکتا ہے۔حکام کے مطابق اس غرض سے اس ہفتے تمام بینک سنیچر اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔اطلاعات کے مطابق حکومت کے اس قدم سے کاروباری طبقے کو سب سے زیادہ مشکلیں پیش آرہی ہیں اور ممبئی، دہلی، اور حیدرآباد جیسے شہروں میں سو روپے کی نوٹ کی قلت کے سبب چھوٹے اور بڑے تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔بازار میں اب کوئی ہزار روپے اور پانچ سو کا نوٹ نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے افراتفری کا ماحول ہے۔ خاص طور وہ لوگ جن کے یہاں شادیاں یا کوئی تقریب ہے اور انھیں پیسوں کی ضرورت ہے۔اس دوران حکومت نے دو ہزار روپے کا جو نیا کرنسی نوٹ تیار کیا ہے وہ بازار میں آگیا ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ بعض تبدیلیوں کے ساتھ نیا ہزار روپے کا نوٹ بھی چند ماہ میں تیار ہوکر آ جائے گا۔لیکن اس سے عوام کی مشکلیں کم نہیں ہوئیں کیونکہ دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے چینج یا کھلے پیسے ملنے مشکل ہیں اس لیے بیشتر دکاندار اسے بھی لینے سے انکار کرتے ہیں۔ اس وقت دو ہزار کے نوٹ کے بعد سب سے بڑا سو روپے کا نوٹ ہے۔

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.
Email: [email protected], [email protected]