• Sangar English
  • رابطہ
  • آر کائیو
    • خبریں
    • مقبوضہ بلوچستان
    • انٹرنیشنل
    • جنوبی ایشیاء
    • کھیل و فن
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • اداریہ
    • مضامین
    • تجزیہ
    • رپورٹس
    • انٹرویوز
    • بلوچی مضامین
    • براہوئی مضامین
    • شعر و شاعری
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • پہلا صفحہ

تازہ ترین خبریں

ضلع آواران سے جعلی مقدمات میں

Dec 9, 2019, 8:05 pm

کمسن بچی اغواء کیس میں سرفراز

Dec 9, 2019, 8:02 pm

ضلع پنجگور کی جانب پاکستانی

Dec 9, 2019, 1:30 pm

آواران وخضدار سے فورسز ہاتھوں

Dec 9, 2019, 12:03 pm

بلوچستان حکومت نے ترقیاتی کام

Dec 9, 2019, 12:01 pm

امریکا سے اب مذاکرات نہیں ہونگے،شمالی

Dec 9, 2019, 11:57 am
More...

کابل میں خودکش دھماکا، 4 افراد ہلاک

Nov 16, 2016, 12:14 pm

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے دھماکے کی تصدیق کی تاہم فوری طور پر ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے رائٹرز کو بتایا، 'خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا، جس نے کابل میں پل محمد خان کے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملہ آور کا ہدف واضح نہیں تاہم اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں'۔دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں ماہ 12 نومبر کو کابل کے شمال میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے تھے، واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔بگرام ایئربیس افغانستان میں امریکی فوج کا سب سے بڑا ایئربیس ہے، جسے اکثرو بیشتر طالبان شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔اس سے قبل 4 نومبر کو بھی افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں 11 افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔گزشتہ ماہ دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مزار میں عاشورہ کے حوالے سے جاری مجلس میں فائرنگ کرکے 14 افراد کو ہلاک اور 36 کو زخمی کردیا تھا۔قبل ازیں جنوبی صوبے ہلمند میں ہونے والے ایک کار خود کش دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.
Email: [email protected], [email protected]