• Sangar English
  • رابطہ
  • آر کائیو
    • خبریں
    • مقبوضہ بلوچستان
    • انٹرنیشنل
    • جنوبی ایشیاء
    • کھیل و فن
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • اداریہ
    • مضامین
    • تجزیہ
    • رپورٹس
    • انٹرویوز
    • بلوچی مضامین
    • براہوئی مضامین
    • شعر و شاعری
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • پہلا صفحہ

تازہ ترین خبریں

مودی حوالے ”ریپ ان انڈیا“ کے

Dec 15, 2019, 11:34 am

افغانستان میں ایرانی مداخلت

Dec 15, 2019, 11:30 am

ایران کا واحد حل ملک میں مذہبی

Dec 15, 2019, 11:28 am

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا

Dec 15, 2019, 11:26 am

سوڈان کے سابق صدر عمرالبشیر

Dec 15, 2019, 11:25 am

کوئٹہ سے خواتین کی حراست بعد

Dec 14, 2019, 8:19 pm
More...

الریاض پر داغا گیا میزائل الحدیدہ بندر گاہ سے اسمگل کیا گیا، عرب اتحاد

Nov 25, 2017, 12:46 pm

دبئی(سنگر نیوز)یمن میں دستوری حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر داغا گیا بیلسٹک میزائل الحدیدہ بندرگاہ سے یمن اسمگل کیا گیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے روز عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے شہر الریاض پر داغا گیا میزائل یمنی باغیوں تک الحدیدہ گذرگاہ سے پہنچایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ نومبر کے اوائل میں سعودی فضائیہ نے یمن کی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو الریاض کے قریب شاہ خالد ہوائی ادے کے قریب تباہ کردیا گیا تھا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اب بھی یمنی باغی ملیشیا تک میزائل اور دیگر اسلحہ کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
المالکی نے بتایا کہ 42 بحری اور ہوائی جہازوں کو امدادی سامان لے کر یمن کے متاثرہ علاقوں تک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
ادھر امریکا نے عرب اتحاد کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں دو روز قبل الحدیدہ بندرگاہ اور صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو امدادی آپریشنز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
وائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ اور صنعاء کے ہوائی اڈے کو کھولنے سے یمن میں جاری انسانی بحران کے حل میں مدد ملے گی۔

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.
Email: [email protected], [email protected]