• رابطہ
  • آر کائیو
    • سنگر میگزین
    • خبریں
    • اداریہ
    • مضامین/ کالمز
    • انٹرویوز
    • بلاگز
    • علاقائی خبریں
    • بلوچی مضامین
    • شعر و شاعری
    • ویڈیوز
  • تصاویر
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیوز
    • آڈیوز
  • کتابیں
  • سنگر میگزین
  • بلاگز
  • انٹرویوز
  • مضامین/ کالمز
  • اداریہ
  • خبریں
  • پہلا صفحہ
  • ..بلیدہ:پاکستانی آرمی کے ہاتھوں حراست بعدلاپتہ نوجوان بازیاب
  • ..فورسز کے5 اہلکاروں کو ہلاک کر کے ایوب بلوچ نے مادریں وطن کے لیے جان قربان کر دی،بی ایل ایف
  • ..فوجی قوت حوالے،پاکستان کا امریکہ کے بجائے چین پر انحصار
  • .. کیچ:ہاکستانی فوج کا آپریشن ایک نوجوان شہید متعدد لاپتہ
  • ..مند سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
  • .. کیچ،دشت فورسز کا آپریشن،ایک شخص حراست بعد لاپتہ
  • ..کم جونگ ان سے ملاقات فائدہ مند نہ ہوئی توواک آؤٹ کر جاؤنگا، ٹرمپ
  • ..فوج نے منظور پشتین کے گومل یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی
  • ..نئے دنیاؤں کا کھوج لگانے والا مشن خلا میں روانہ ہوگیا
  • ..اردوان نے ترکی میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا
  • ..عراق: داعش کے 300سے زائد دہشتگردوں کیلئے سزائے موت کا حکم
  • ..شامی شہر دوما میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی ٹیم پر فائرنگ
  • ..اسرائیلی ریاست نے اپنے 70 برس مکمل کر لئے

سعودی عرب میں خواتین کو ٹرک و موٹرسائیکل چلانیکی بھی اجازت

Dec 16, 2017, 1:15 pm

ریاض(سنگر نیوز)سعودی عرب میں ٹریفک کا کہنا ہے کہ شرائط اور قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد مملکت میں خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت دی جائے گی جو کہ اب تک صرف مرد حضرات تک محدود ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ستمبر میں خواتین کی ڈرائیونگ کے انقلاب آفریں اقدام کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ جون 2018ء سے سعودیہ میں خواتین کو گاڑی چلانے کی عام اجازت ہوگی۔
حکام مردو خواتین کے یکساں ٹریفک کوڈ کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین کی کاروں کو الگ سے خاص پلیٹ نمبر الاٹ نہیں کئے جائیں گے بلکہ ٹریفک کے قانون کے آرٹیکل سات کے تحت مردو زن کی گاڑیوں پر ایک ہی طرح کی نمبر پلیٹیں لگائی جائیں گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 26 ستمبر 2017ء کو ایک شاہی فرمان میں ملک میں خواتین کوڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ شاہی فرمان کے تحت وزارت داخلہ، وزارت خزانہ ، لیبر اور سماجی بہبود کی وزارتوں کے حکام پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے معاملے کی نگرانی کررہی ہے۔

© 2013 Daily Sangar. All Rights Reserved.